پیٹرول کی کوئی قلت نہیں، وافر مقدار میں تیل موجود ہے، پی ایس او

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSO LAUNCH OF EURO 5 STANDARD FUEL IN PAKISTAN.

کراچی :ملک بھر میں فیول کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وافر مقدار میں فیول موجود ہے،  پاکستان اسٹیٹ آئل نے فیول کی قلت کے حوالے سے میڈیا کے کچھ حصوں میں چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

پی ایس او نے واضح کیا ہے کہ کمپنی کے پاس پٹرولیم پروڈکٹس کے تسلی بخش ذخائر ہیں اور پاکستان بھر کے تمام پی ایس او فیول آوٹ لیٹس پر معمول کے مطابق ترسیل جاری ہے۔

یکم جون 2020 کو پی ایس او نے ملک بھر میں 48,000 میٹرک ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات فروخت کیں جو کہ ایک کارگو کی مقدار کے برابر ہے۔

یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ کمپنی کو 30 مئی 2020 کو تقریبا 58,000 مٹرک ٹن موگیس کا کارگو موصول ہوا۔

مزید براں فیول کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے رواں ماہ کے دوران 60,000 میٹرک ٹن کے قریب پانچ مزید کارگو موصول ہو نگے۔

مزید پڑھیں: ناجائز منافع خوروں نے پیٹرول ذخیرہ کرلیا، قیمتیں بڑھانے کیلئے فراہمی بند

ٹرمینلز اور اس کے ڈپوز کو24/7کو آپریشنل رکھنا اورصورتحال کی مناسبت سے تمام اہم اقدامات پی ایس او کی ملک بھر میں فیول کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔

Related Posts