لاہور: ملک کی جاری سیاسی صورتحال کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آج منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آج استعفے کی منظوری سے متعلق اسمبلی سیکریٹریٹ کو آگاہ کریں گے۔
عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکریٹریٹ پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اقدامات کرے گا اور اسمبلی کا اجلاس بلانے اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی جس میں پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف نے نہ استعفیٰ مانگا نہ عمران خان استعفیٰ دینگے، فواد چوہدری