سوتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے پولیس انسپکٹر کو کچل ڈالا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(ٖوٹو: جیو نیوز)

موٹر وے ایم فور پردوران ڈرائیونگ سوتے ہوئے ڈرائیورنے ٹرک پیٹرولنگ پر موجود موبائل پر چڑھا دیا جس کے باعث ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوکہا کہ فیصل اباد میں ایم فور پر امین پور کے قریب ایک ٹرک ڈرائیور نے پیٹرولنگ موبائل کو ٹکر مار دی۔

 ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار انسپکٹر منصوراصغر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، ترجمان کے مطابق شہید اہلکار ایک فرض شناس پولیس افسر تھا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے کے وقت اہلکار مسافروں کو روڈ سیفٹی کے متعلق بریفنگ دے رہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکٹرکمانڈر ایم فور جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

موٹر وے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، اطلاعات کے مطابق دوران ڈرائیونگ ملزم سو رہا تھا۔

Related Posts