کوئنز لینڈ: آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ کے نامور اداکارہ ٹام ہینکس اور ان کی شریک حیات بھی کورو نا وائرس سے بچ نہ سکیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 63سالہ ٹام ہینکس نے انسٹا گرام پر اس بات کی تصدیق کی دونوں میاں بیوی میں آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں سردی کی علامت سامنے آنے کے بعد جب ڈاکٹرز سے ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا۔
اس ساری صورتحال کے بعد اب یہ دونوں تنہائی میں اپنا گزر اوقات کریں گے‘یہ جوڑا آسٹریلیاں میں گولڈ کوسٹ گیا تھا‘ جہاں ٹام ہینکس ایلوس پریسلے کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کرنے میں مصرو ف تھے۔
ٹام ہینکس کی اس پوسٹ کو شیئر کرنے کے بعد امریکی کامیڈین اور ایکٹر مارلن ویانز نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ”ٹام تم ہمیشہ آگے رہتے ہو۔ پہلا ایمی فاتح، پہلا آسکر فاتح اور پہلا ہالی ووڈ کورونا وائرس۔“
مذکورہ مووی بنانے والے ہالی ووڈ اسٹوڈیو وارنر بروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی کے تمام ممبران کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔