مصر کے 98 سالہ بزرگ کا حج بیت اللہ کا خواب پورا ہوگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو؛ عرب نیوز)

مصر کے 98 سالہ بزرگ احمد تمیم مصر کے علاقے سوہاج سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا برسوں پرانا خواب تھا کہ وہ حج کریں اور بیت اللہ کی زیارت کریں۔ آخرکار اس سال ان کا یہ خواب پورا ہو رہا ہے۔

احمد تمیم اپنے بیٹے کے ساتھ 18 مئی کو مدینہ پہنچے جہاں سے وہ حج کے سفر کا آغاز کریں گے۔سوہاج گورنری کے رہائشی احمد تمیم ان 13,062 خوش نصیب مصری عازمین میں شامل ہیں جنہیں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ وہ اپنے بیٹے محمد کے ہمراہ 18 مئی کو مدینہ منورہ پہنچے۔

ان کے بیٹے محمد نے بتایا کہ حج درخواست دینے کا خیال ایک دوست کی کال پر آیا۔ جب پتا چلا کہ آخری دن ہے تو فوراً درخواست دی اور اللہ کا شکر ہے کہ والد صاحب کا نام منتخب ہو گیا۔

محمد کے مطابق ان کے والد حج کرنے کی بہت شدید خواہش رکھتے تھے اور جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کا انتخاب ہو گیا ہے تو وہ خوشی سے رو پڑے۔

اگرچہ احمد تمیم عمر رسیدہ ہیں اور انہیں چلنے اور سننے میں مشکل ہوتی ہے، پھر بھی وہ حج کی تمام عبادات خود کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ “اللہ نے مجھے چُنا ہے، میں اس موقع کو پوری طرح جینا چاہتا ہوں۔

سوہاج کے لوگ بھی ان کے حج پر جانے پر بہت خوش ہیں کیونکہ وہ علاقے کی ایک نیک اور عزت دار شخصیت ہیں۔

Related Posts