ڈرامہ بلبلے میں کامیڈی کردار کے لئے مشہور آغا شیراز ایک انتہائی باصلاحیت پاکستانی ڈرامہ اداکار ، ماڈل اور ہدایتکار ہیں۔ایم ایم نیوز کو آغا شیراز سے بات چیت کا موقع ملا، ان کے آنیوالے منصوبوں اور فلموں کے حوالے سے گفتگو کا احوال نذر قارئین ہے۔
ایم ایم نیوز: کیا فنکاروں کو شوبزانڈسٹری میں وقت پر تنخواہ ملتی ہے؟
آغا شیراز: کچھ چینلز اور پروڈکشن ہاؤس وقت پر چیک دیتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک چینل ایسا ہے جو وقت پر ادائیگی نہیں کرتا جس کا میں نام نہیں لوںگا۔
میں ان میں سے ایک ہوں جس کے پیسے ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ فنکار پیسے مانگتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا حق ہے۔ اگر ادائیگی میں دیر ہوجاتی ہے تو آپ کو ہفتوں ، ایک مہینے ، یا کچھ دن تک انتظار کرنا چاہئے لیکن برسوں کا انتظار ناقابل قبول ہے تاہم اگر کوئی کمپنی ادائیگی کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے تو اس کو بالکل بھی نیا پروجیکٹ نہیں چلانا چاہئے۔
ایم ایم نیوز: آپ کس قسم کے کردار کرنا پسند کرتے ہیں؟
آغا شیراز: مجھے ڈرامہ میں منفی کردار کرنا پسند ہے۔ جب میں کامیڈی کرتا ہوں تو لوگ اسے پسند کرتے ہیں لیکن میرا پسندیدہ قسم کا کردار ہمیشہ منفی ہوتا ہے۔
ایم ایم نیوز:پاکستانی ناظرین کس طرح کے ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں؟
آغا شیراز: بیشتر ناظرین گھریلو کہانیوں پر مبنی ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ خواتین کولاحق پریشانی، جدوجہد اور خراب صورتحال پر قابو پانے کی کہانیوں پر مبنی ڈرامے حال ہی میں ناظرین نے پسند کئے ہیں۔
ایم ایم نیوز: اگر آپ کو کبھی موقع ملا تو کیا آپ خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام کریں گے؟
آغا شیراز: خلیل الرحمن قمر واقعتاً ایک عظیم مصنف ہیں لیکن وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ میں یہ اپنی ذاتی رائے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔
میں ان کا احترام کرتا ہوں اس لئے کہ وہ اچھے لکھاری ہیں ،اس سے زیادہ نہیں لیکن میں ان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا۔
ایم ایم نیوز: ہمارے ناظرین چڑیلز جیسے ڈراموں کو کب قبول کریں گے؟
آغا شیراز: لوگ اپنے گھر یا معاشرے میں ہر طرح کے برے کام کریں گے ، شراب نوشی کرینگے ، مجراء جیسے ناچ بھی دیکھیں گے لیکن اگر اس طرح کی چیزٹی وی پر دکھائی گئی تو سب سڑکوں پر اس کے خلاف نعرے بازی کریں گے۔ ہمیں اس سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
ایم ایم نیوز:آپ کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے؟ ماہرہ یا مہوش؟
آغا شیراز: میں نے پہلے مہوش حیات کے ساتھ کام کیا ، مہوش حیات ایک جوہر نایاب ہے ، اب میں ماہرہ کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔
ایم ایم نیوز:آپ کی پسندیدہ گلوکارہ کون ہے؟ مومنہ یا قرۃ العین بلوچ؟
آغا شیراز: مجھے کیو بی پسند ہے، دونوں گلوکار ہ حیرت انگیز ہیں لیکن کیو بی کی آواز زیادہ دلکش ہے۔
ایم ایم نیوز:عاطف اسلم یا راحت فتح علی خان؟
ایم ایم نیوز: دونوں کی آواز میں جادو ہے اور ایک کو دوسرے پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔ عاطف کے پاس گلوکاری کا ایک اور درجہ ہے اور دونوں فنکاروں کی ایک مضبوط تصویر ہے۔
کوئی بھی جاوید میانداد اور عمران خان کے درمیان موازنہ نہیں کرسکتا اسی طرح کوئی دونوں گلوکاروں کے درمیان موازنہ نہیں ہوسکتا۔
ایم ایم نیوز:آپ علی ظفر یا بلال سعید میں سے کس کا انتخاب کریں گے؟
آغا شیراز: میں کہوں گا ، علی ظفر۔ بلال سعید میں بہت بہتری آئی ہے لیکن میں علی ظفر کا انتخاب کرونگا۔
ایم ایم نیوز:کیاکرکٹرز کی طرح اداکاروں کو بھی ریٹائر ہونا چاہئے؟
آغا شیراز: اداکار کبھی ریٹائر نہیں ہو سکتے ، ہر پیشے میں انسان ریٹائر ہوسکتا ہے لیکن اداکاری میں آپ کو کردار بدلنا پڑتا ہے لیکن اداکاری کبھی نہ ختم ہونے والا کام ہوتا ہے۔
آپ مرکزی کردار کے چھوٹے بھائی بن جائیں گے پھر ایک دن آپ ڈرامہ یا کسی بھی پروجیکٹ کا مرکزی کردار بنیں گے، کچھ دیر بعد آپ بڑے بھائی ، والد ، چچا ، دادا جی بن جائیں گے لیکن کوئی ریٹائر نہیں ہوتا ہے۔