جاپان میں فیکسائی طوفان نے تباہی مچادی،ایک خاتون ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاپان میں فیکسائی طوفان نے تباہی مچادی،ایک خاتون ہلاک
سمندری طوفان فیکسائی جاپان میں تباہی مچانے کے بعد بحرالکاہل کی جانب رخ اختیارکرگیا ہے ، طوفان سے ایک خاتون ہلاک ہوئی ہےاوردرجنوں زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

سمندری طوفان فیکسائی جاپان میں تباہی مچانے کے بعد بحرالکاہل کی جانب رخ اختیارکرگیا ، طوفان سے ایک خاتون ہلاک اوردرجنوں زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

سمندری طوفان آج جاپان سےٹکرایاتھا انتہائی تندو تیز ہوااوربارشوں کےباعث نظام زندگی بری طرح سے متاثرہوا، درجنوں پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئےجبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔ جب کہ طوفان کے نتیجے میں 10 لاکھ کے قریب گھر بجلی سےمحروم ہوگئے۔

طوفان کے نتیجے میں جاپان کے ساحلی شہر چھیبا میں موسلا دھار بارشیں ہوئی اور 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

طوفان نے ٹوکیو شہر کو بھی متاثر کیا جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ہوگیا جس کے باعث شہر کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر بلٹ ٹرین اور سب وے سروسز کے لیے مسافروں کا جم غیر جمع ہوگیا۔ ٹوکیو میں طوفان ’ فیکسائی‘ کے باعث207 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور شدید بارش ہوئی جبکہ دیوار سے ٹکرانے پر ایک خاتون ہلاک اورمختلف حادثات میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔

بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،بجلی کے پول گر گئے جسکے باعث10 لاکھ سے زائد افراد کوبجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

طوفان کے باعث ٹوکیو شہر میں متاثر ہونے والی ٹرین سروس عارضی بحال ہوگئی ہے تاہم تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ ٹوکیو کے ائیرپورٹس سے چلنے والی 100 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ ٹوکیو اور یوکوماہا سے ہنیڈا ائیرپورٹ تک چلنے والی تمام ٹرینیں بھی منسوخ ہیں۔

سمندری طوفان اب بحرالکاہل کی جانب واپس جارہا ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، حکام نےشہریوں کوگھروں میں رہنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔

Related Posts