خاتون کو شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا نشان عبرت بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

فیصل آباد پولیس نے دوران ڈکیتی خاتون کو شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو عبرت کا نشان بنادیا۔

پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ ساندل بار کی حدود میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا مجرم ہلاک ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار زیر حراست ڈاکو کو اسلحہ برآمدگی کے لیے لیکر جارہے تھے کہ مجرم کے ساتھیوں نے موبائل پر فائرنگ کردی۔

حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو کے ساتھی اسے پولیس کی حراست سے چھڑا کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے دوران ڈکیتی اور جنسی زیادتی کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

اس دوران پولیس کی جانب جوابی فائرنگ  کی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی  ہوگیا، جسے الائیڈ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے ہی میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے نامعلوم مسلح افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts