پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اپنے غیر اخلاقی رویے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے خبروں کی زد میں ہیں۔
ثنا جاوید پر کئی میک اپ آرٹسٹ اور شوبز سے وابستہ لوگوں نے یہ الزام لگایا تھا کہ اُن کا رویہ ساتھی لوگوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوتا، جس کے بعد سے ثنا جاوید سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے ہاٹ ٹاپک چل رہی ہیں۔
حال ہی میں اس معاملے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، خواتین کے ملبوسات کے مشہور برانڈ ‘رنگ رسیا’ نے اداکارہ کے ساتھ اپنی عید مہم منسوخ کردی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ اس عید مہم کا مرکزی چہرہ تھیں۔
برانڈ کی جانب سے عید مہم منسوخ کرنے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماڈل منال ندیم اور باقی کے عملے کے ساتھ جو تنازع سوشل میڈیا پر سامنے آرہا ہے وہ ہماری عید مہم کے دوران ہی ہوا تھا، جس کی وجہ سے برانڈ بہت زیادہ پریشان ہے اور یہی بنیادی وجہ بھی ہے کہ وہ ثنا جاوید کو اس عید مہم سے علیحدہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیاہ رنگ کے لباس میں ماورہ حسین کی خوبصورت تصاویر وائرل