انتخابات میں مبینہ دھاندلی : عمران خان کا امریکا سے سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا سے پاکستان میں عام انتخابات دھاندلی پر سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا کو انتخابات پر مزید سخت مؤقف اپنانا چاہیے، جس طرح پی ٹی آئی کو انتخابات سے آؤٹ کیا گیا، امریکا کو مزید سخت آواز اٹھانی چاہیے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ امریکا نے ڈیکٹیٹرز اور کرپٹ لوگوں کی حکومتوں کو سپورٹ کیا، اب امریکا کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کے انتخابی دھاندلی پر آواز اٹھائے۔

اس دوران اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے اور ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے، ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ہم احتجاج بھی کریں گے۔ جو امریکا خود کو چیمپیئن سمجھتا ہے اس پر خاموش کیوں ہے، امریکا کا کاسمیٹکس قسم کا بیان قبول نہیں، جنہوں نے دھاندلی کی ہے ان کے خلاف امریکا مزید سخت مؤقف اختیار کرے۔

Related Posts