ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سابق خیر سگالی سفیر اینجلینا جولی نے مسائل اجاگر کرنے کیلئے انسٹا گرام اکاؤنٹ بنالیاہے۔
46 سالہ اداکارہ اقوام متحدہ کمشنر برائے مہاجرین کی نمائندہ خصوصی بھی ہیں،اینجلینا جولی نے اپنے اکاؤنٹ سے دو پوسٹس شیئر کیں ہیں جن میں سے پہلی ایک افغان لڑکی سے متعلق ہے جبکہ دوسری میں بے گھر ہونے والے افراد کو درپیش مشکلات کا ذکر ہے۔
انہوں نے خط شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ خط افغانستان سے ایک نوجوان لڑکی کا ہے، اس وقت افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات آزادانہ طریقے سے شیئر کرنے کی صلاحیت کھو رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ اس لیے میں انسٹاگرام پر آئی ہوں تاکہ دنیا بھر میں رہنے والے ان تمام افراد کی جو اپنے بنیادی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں کی کہانیاں شیئر کرسکوں،اینجلینا جولی نے لڑکی کی شناخت محفوظ رکھتے ہوئے خط شیئر کیا ہے جس میں طالبان کے قبضے سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کابل پر طالبان کا قبضہ، حدید سسٹر کی تباہ حال افغانستان کے حق میں دعا