اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیر کو اسٹیبلشمنٹ سے کہا کہ وہ دھمکی آمیز خط کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے کیونکہ یہ معاملہ اب عمران خان یا مشترکہ اپوزیشن کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہے۔
ایک بیان میں سینئر سیاستدان نے کہا کہ عمران خان دھمکی آمیز خط کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ سازش کے ثبوت نہیں مل سکے لیکن عمران خان دعویٰ کر رہے ہیں کہ این ایس سی کے ارکان خط سے مطمئن ہیں۔
آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ ایسے حساس معاملات میں تاخیر ہمیشہ نقصان پر ہی ختم ہوتی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر پر زور دیا تھا کہ وہ واضح کریں کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 197 ارکان کو غدار قرار دیا گیا ہے یا نہیں؟۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پلان سی خطرناک ہوگا، فیصل واوڈا نے خبردار کردیا