ظہیراحمداعوان چئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اندرون شہر نشیبی علاقوں محلہ حکمداد، قاسم آباد، ڈھوک کھبہ، امرپورہ، صادق آباد، محلہ محمود علی شاہ اورر ملت کالونی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مون سون کی بارشوں سے بڑے نقصان کا خطرہ ہے۔
ظہیر احمد اعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے نالوں کے ہنگامی دورے کے موقع پر ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہریوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہیں کوڑا کرکٹ اور کچرا نالوں میں مت پھنکیں تاکہ نالوں میں بارشوں کے پانی کا بہاؤ ٹھیک رہے۔
گزشتہ کئی سالوں سے نالوں کی گہرائی تک صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیں کوڑے کرکٹ سے اٹے پڑے ہیں۔ گزشتہ بارش میں بھی شہریوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا۔ انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کی جان مال سخت خطرے میں ہے۔ اگر اس دفعہ مون سون کی بارشوں میں شہریوں کا جانی مالی نقصان ہوا تو زمہ دار انتظامیہ اور منتخب نمائندے ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم زمہ داران کے خلاف ایف آئی آر کٹوائے گے۔ ہم نے انتظامیہ کو نالوں کی گہرائی تک صفائی کے حوالے سے میڈیا میں نشاندہی اور درخواست بھی دے رکھی ہے۔ لیکن ہمیشہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے شہریوں کا نقصان ہوتا ہے تو انتظامیہ اور منتخب نمائندے مگر مچھ کے آنسو بہانے آجاتے ہیں۔
چیئرمین سٹیزن کمیٹی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے بھروقت اقدامات نہیں کیے جاتے۰ہم وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور نالوں کی صفائی کروائی جائے، تاکہ قیمتی انسانوں کے نقصان سے بچا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں : تبدیلی سرکار کو کراچی کے ضمنی انتخابات میں عبرتناک شکست کھانا پڑے، بلاول بھٹو