نور مقدم قتل کیس، یاسر حسین جیل میں ظاہر جعفر سے وی آئی پی سلوک پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور مقدم قتل کیس، یاسر حسین جیل میں ظاہر جعفر سے وی آئی پی سلوک پر برہم
نور مقدم قتل کیس، یاسر حسین جیل میں ظاہر جعفر سے وی آئی پی سلوک پر برہم

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر سے جیل میں کیے جانے والے مبینہ وی آئی پی سلوک پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس پر الزام ہے کہ ظاہر جعفر کو خفیہ طور پر وی آئی پی سلوک سے نوازا جارہا ہے۔ ڈرامہ سیریل جھوٹی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے یاسر حسین نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اس معاملے پر برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں نور مقدم کے چہرے والے پوسٹر کو مسخ کردیا گیا

انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں معروف ٹی وی اداکار یاسر حسین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر جعفر ایک امیر باپ کی اولاد ہے، اس لیے اسے نئے پاکستان میں خصوصی سلوک سے نوازا جارہا ہے جبکہ غریبوں کو ایسی سہولیات میسر نہیں۔ 

اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ظاہر جعفر کو جیل میں گھر کا کھانا دیا جارہا ہے جس نے نور مقدم کا سر کاٹ کر الگ کردیا تھا۔ اتنے بڑے کیس میں بھی یہ ہورہا ہے تو غریبوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم ظاہر جعفر کو گھر کا کھانا روز ملتا ہے اور ٹیلی فون تک رسائی بھی میسر ہے۔ یاسر حسین کی طرح ملک کا ہر شہری نور مقدم کیس میں ملزم کو منطقی انجام تک پہنچائے جانے کا وعدہ وفا ہونے کا منتظر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عید سے قبل اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کے کیس میں انصاف دلانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قاتل چاہے دہری شہریت والا ہو یا امریکی، وہ بچے گا نہیں، اسے سزا ضرور ملےگی۔

آج سے 3روز قبل عوام کے ٹیلی فونک سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نور مقدم قتل کیس نے ہم سب کو ہلا دیاہے۔ کیس کی پہلے دن سے نگرانی کر رہا ہوں، ظاہر جعفر کو سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نورمقدم کیس، کیاعمران خان ظاہر جعفر کو سزاء دلوانے میں کامیاب ہوپائینگے؟

Related Posts