ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فیروز خان کے کردار پر اہلیہ کا اظہارِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فیروز خان کے کردار پر اہلیہ کا اظہارِ تحسین
ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فیروز خان کے کردار پر اہلیہ کا اظہارِ تحسین

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فیروز خان کے کردار پر ان کی اہلیہ علیزے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی فنکار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے تیسرے سیزن میں اقراء عزیز کے ہمراہ فیروز خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے جس پر ان کی اہلیہ علیزے نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ ڈرامے کے گیت کو یو ٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراپنے پیغام میں علیزے فیروز نے کہا کہ فیروز خان کی خدا اور محبت 3 میں اداکاری کی تعریف کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔ انہوں نے ڈرامے کا ایک حصہ شیئر کرتے ہوئے اقراء عزیز اور فیروز خان کو ٹیگ بھی کیا۔

Syeda Alizey Is All Praises For Husband Feroze Khan

قبل ازیں علیزے اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی جس سے دونوں کا ایک خوبصورت بچہ پیدا ہوا۔ طویل عرصے سے ایک ساتھ نظر نہ آنے پر سوشل میڈیا پر علیزے اور فیروز کی علیحدگی سے متعلق افواہیں بھی منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر اور فیروز خان کے مابین اچھی دوستی رہی ہے جس پر علیزے کو دونوں کی قربت پر تحفظات پیدا ہوئے۔ تاہم علیزے کی نئی پوسٹ سے بالواسطہ طور پر شادی شدہ جوڑے کی علیحدگی سے متعلق خدشات دم توڑ گئے۔

اداکاری کے میدان میں خدا اور محبت کے علاوہ فیروز خان اے مشتِ خاک نامی پراجیکٹ پر بھی کام میں مصروف ہیں جن میں ثناء جاوید اور فیروز خان کے علاوہ دیگر فنکار بھی نظر آئیں گے۔ نئے ڈرامے کی ہدایات احسن طالش نے دی ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا

Related Posts