بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا میں قربتیں بڑھنے کی خبریں زیرگردش ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’آرچیز‘‘ کی ڈیبیو اداکارہ سہانا خان اور اگستیا نندا کے تعلقات کی خبروں کی تصدیق سیٹ ذرائع نے کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا اور اگستیا نے کپور خاندان کی جانب سے دی گئی کرسمس پارٹی میں بھی ساتھ شرکت کی، جہاں اگستیا نے سہانا کو بطور پارٹنر فیملی سے ملوایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا اور اگستیا کئی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور یہ سلسلہ فلم ’’آرچیز‘‘ کے سیٹ سے شروع ہوا جسے دونوں کی جانب سے خفیہ بھی نہیں رکھا گیا تاہم دونوں کا ابھی باقاعدہ رشتے کا کوئی پلان نہیں ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ امیتابھ کی بیٹی شویتا بچن بھی بیٹے اور سہانا کے تعلق سے آگاہ ہیں، انہیں سہانا پسند ہیں اور اپنے تئیں بیٹے کی پسند کو قبول بھی کرچکی ہیں۔