بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان کب آئیگی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں برس بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کا پاکستان ٹوور جولائی کے آخری اور اگست کے پہلے ہفتے میں طے تھا تاہم اسے ملتوی کردیا گیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ سے قبل روایتی ٹرافی ٹوور جون کے آخر میں شروع کردیا گیا تھا۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق ٹرافی کو 31 جولائی سے 4 اگست کے دوران پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن یہ دورہ ملتوی کردیا گیا تھا۔

اب پی سی بی اور آئی سی سی مل کر نئے شیڈول پر کام کررہے ہیں جس کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی ایشیا کپ میں پاکستان لیگ کے دوران یہاں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپین نے انگلینڈ کو ہرا کر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز 31 اگست سے 6 ستمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹوور کیلئے آئی سی سی اور پی سی بی انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور فائنل شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی ان دنوں بنگلا دیش میں موجود ہے۔

Related Posts