کیا کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی اگلی سالگرہ بھی جیل میں منائیں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی اگلی سالگرہ بھی جیل میں منائیں گے؟
کیا کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی اگلی سالگرہ بھی جیل میں منائیں گے؟

لاہور: کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا آج یوم پیدائش ہے اور اس وقت وہ جیل میں ہیں، پولیس کی جانب سے حافظ سعد رضوی کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا۔

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی سالگرہ کا دن بھی جیل میں گزرا جبکہ ان کے چاہنے والوں نے ان کی عدم موجودگی کے باعث سوشل میڈیا پر افسردگی کا اظہار کیا، سعد رضوی21ستمبر 1994ء کو پیدا ہوئے، کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد انہیں تحریک لبیک کا امیر مقرر کیا گیا۔

گرفتاری کے عوامل:
کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو 12اپریل کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا، ان کی گرفتاری کے بعد پورے ملک میں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے کو ملا، حافظ سعد رضوی کو 16اپریل کا احتجاج روکنے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ کالعدل تحریک لبیک کا مطالبہ تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ جبکہ حکومت نے ان کا یہ مطالبہ ماننے سے انکار کردیا تھا۔

حکومتی رد عمل:
کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شدید رد عمل آیا، اُس وقت وزیر داخلہ شیخ رشید نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کے خلاف بڑے فیصلے ہوگئے، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دی کر امن و امان کو یقینی بنایا ہے، ہم نے پوری کوشش کی بات چیت سے مسائل حل ہوجائیں مگر ان کے ارادے خوفناک تھے، وہ اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹا چاہتے تھے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی رعایت نہیں ہوگی، وزیر اعظم سے کہا ہے کہ پولیس کو وسائل فراہم کئے جائیں۔

عدالتی کارروائی:
لاہور کی عدالت میں کالعدم تحریک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جبکہ عدالت نے سماعت 6ستمبر تک ملتوی کردی، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت پر اس حوالے سے دلائل دیں آیا مخصوص مدت کے بعد حکومت پنجاب کو نظر بندی کا اختیار تھا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سعد رضوی کو نظر بندی کے بعد 14 مختلف مقدمات میں ملوث کر دیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ نے بھی نظر بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا،درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت.چیف سیکرٹری. ہوم سیکرٹری پنجاب.آئی جی پنجاب پولیس،ڈی سی لاہور اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا۔

کالعدم تحریک لبیک کے کارکنان کا مطالبہ:
کالعدم تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے آج حافظ سعد رضوی کے یوم پیدائش کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبتوں کا اظہار کیا جارہا ہے اور انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے وہ حافظ سعد رضوی کو رہا کرے۔

Related Posts