اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمے کا اندراج، شالیمار تھیٹر اسکینڈل کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمے کا اندراج، شالیمار تھیٹر اسکینڈل کیا ہے؟
اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمے کا اندراج، شالیمار تھیٹر اسکینڈل کیا ہے؟

لاہور میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا جب اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ خوشبو پر الزام ہے کہ ان کے کہنے پر شالیمار تھیٹر میں خفیہ کیمروں کے ذریعے اسٹیج کی خواتین اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں۔

سوال یہ ہے کہ اسٹیج کی اداکاراؤں کے کپڑے بدلنے کی ویڈیوز کس قسم کے ذہنوں کو چاہئیں۔ عوام میں یہ تجسس بھی پایا جاتا ہے کہ شالیمار اسکینڈل کیا ہے اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز کس نے اور کیوں بنائیں؟

واقعہ کیا تھا؟

داتا کی نگری لاہور کے بھٹہ چوک پر واقع شالیمار تھیٹر کی 3 ممتاز اداکارائیں زارا خان، مہک نور اور ریشم چوہدری کی نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں۔ تینوں اداکارائیں ڈریسنگ روم میں لگے کیمروں کے ذریعے کپڑے بدلتے ہوئے فلمائی گئیں۔

ایف آئی اے کا کردار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسٹیج کی تینوں اداکاراؤں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی۔ متاثرین نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا اور ان لوگوں کے نام بھی بتائے جن پر انہیں شک تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نجی تھیٹر میں نازیبا ویڈیو کا معاملہ، اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج

اجے دیوگن 2024 میں بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔کے آر کے

ممکنہ مشتبہ افراد کے ناموں سمیت دیگر اہم تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے متاثرہ خواتین فنکاروں کاکہنا تھا کہ ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے جس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جس سے ایف آئی اے کو تیر بہدف کارروائی میں مدد ملی۔

کیس کو ریکارڈ مدت میں تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایف آئی اے نے اداکار کاشف چن کو گرفتار کر لیا جس کا کہنا تھا کہ اس نے آئینے کے پیچھے متعدد کیمرے لگائے اور سیل فون کے فارنزک تجزئیے سے قابلِ اعتراض مواد کی موجودگی بھی ثابت ہوگئی۔

کاشف چن کون؟

نازیبا ویڈیو بنانے والا شخص تینوں متاثرہ خواتین اداکاروں کا ساتھی کاشف چن نکلا تاہم تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ نازیبا ویڈیوز اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائی تھیں جو اسے معاوضہ دینے کا وعدہ کرچکی تھیں۔

اداکارہ خوشبو کا کردار

پاکستانی فلم انڈسٹری اور اسٹیج پر اداکاری اور رقص کرنے والی فنکارہ خوشبو پر الزام ہے کہ ان کے کہنے پر کاشف چن نے نازیبا ویڈیوز بنائیں۔ کاشف چن کے مطابق اس نے ویڈیوز بنانے کیلئے اپنے موبائل فون میں ایپ بھی انسٹال کی تھی۔

نازیبا ویڈیوز بنانے کی ممکنہ وجوہات

کسی فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی صورت میں یہ اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ ویڈیو بنانے والے پیسے کیلئے یہ کام کر رہے تھے تاہم ریکارڈنگ کے بعد ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ فعل کی بنیادی وجہ پیشہ ورانہ حسد تھی۔

عین ممکن ہے کہ 52 سالہ اداکارہ خوشبونے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں کم شہرت یافتہ ہونے سے خوفزدہ ہوتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہو، تاہم اس حوالے سے حقیقت تحقیقات کی تکمیل کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

مقدمے کا اندراج اور چیئرمین شالیمار کا مؤقف

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خوشبو کے کیس میں ملوث ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق کا کہنا ہے کہ تھیٹر انتظامیہ ویڈیو بنانے میں ملوث نہیں، نہ ہی انہیں ایسی حرکتوں کا علم تھا۔ 

Related Posts