معروف گلوکار ویکنڈ نے اپنے مشہور گانے کی متبادل ویڈیو ریلیز کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف گلوکار ویکنڈ نے اپنے مشہور گانے کی متبادل ویڈیو ریلیز کردی
معروف گلوکار ویکنڈ نے اپنے مشہور گانے کی متبادل ویڈیو ریلیز کردی

مشہورومعروف کینیڈین گلوکار ویکنڈ نے اپنے مشہور گیت آئی کینٹ فیل مائی فیس کی متبادل ویڈیو ریلیز کردی ہے جس نے مداحوں پر حیرتوں کے پہاڑ توڑ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار ویکنڈ نے دوسرا البم ریلیز ہونے کے 6 سال کی تکمیل پر ماضی کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا جب کینٹ فیل مائی فیس مشہور ترین گیت بن گیا تھا۔ نئی ویڈیو اسی گیت کیلئے استعمال کی جائے گی۔

معروف گلوکار ویکنڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ماضی کے مشہور گیت کی نئی ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوسرے البم بی بی ٹی ایم کی تخلیق کو 6 سال مکمل ہوچکے ہیں جس کی یاد میں ویڈیو ریلیز کی گئی۔

اسی البم کے ایک گیت سے ویکنڈ کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں شہرت حاصل ہوئی جس میں 50 شیڈز آف گرے کے ساؤنڈ ٹریک ارنڈ اِٹ کا بھی نمایاں کردار رہا۔ ویکنڈ دیکھتے ہی دیکھتے پاپ میوزک کا اہم ستارہ بن گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ہالی ووڈ فلم میلافیسنٹ میں سینگ لگا کر اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ انجلینا جولی اور ویکنڈ کے مراسم پر سوالات اٹھنے لگے، سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ دونوں ستارے آپس میں شادی کیلئے تیارہیں۔

 آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی اور گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار ویکنڈ مبینہ طور پر ایتھوپیا سے ہی آپس میں رابطے میں تھے۔ قبل ازیں ویکنڈ نے اعلان کیا تھا کہ میں ورلڈ فوڈ پروگرام امریکا سے اشتراک کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: ویکنڈ کے انجلینا جولی سے مراسم ، کیا دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں؟

Related Posts