اسلام آباد:ادارہ شماریات کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 18.35 فیصدرہی اور 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہواجبکہ 11 میں کمی ہوئی اور 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ میں کہاگیاہےکہ گھی اوسط قیمت 396 روپے 66 پیسے فی کلومہنگاجبکہ دال مونگ 3 روپے41پیسے، دال مسور 4 روپے 77 پیسے اور دال چنا 91 پیسے فی کلو مہنگی ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے 190 گرام چائے کی قیمت میں ایک روپیہ 22 پیسے اضافہ ہوا جبکہ فی من لکڑی کی قیمت 773 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دودھ، دہی، مٹن، پلین بریڈ اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اورزندہ مرغی اوسط قیمت 233 روپے 32 پیسےجبکہ چینی مزید ایک روپے 42 پیسے کمی کے بعد 92 روپے 34 پیسے فی کلو پر آ گئی،سبزیوں میں ٹماٹر 19 روپے 53 پیسےفی کلوسستے،آٹے کے 20 کلو کےتھیلے کی قیمت میں بھی 6 روپے 84 پیسے کمی آئی۔
یہ پڑھیں:ملکی معیشت کیلئےاچھی خبر،سعودی عرب سے3ارب ڈالرموصول