انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن، دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Internet breakdown

کراچی : انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن ہونے سے دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بندہوگئیں،صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، آن لائن بینک کا عمل بھی متاثر ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن ہونے سے بلوم برگ، بی بی سی ، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر نیوز ایجنسیوں کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیاجبکہ ایمازون اور ریڈٹ سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹس کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیا ہے۔

دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی متاثر ہونے کی وجہ سے آن لائن خریداری اور بینکنگ خدمات میں بھی خلل آیا جبکہ مختلف نیوز ویب سائٹس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اطلاعات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts