مینارِ پاکستان ہراسگی کیس میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام کے گرفتار ساتھی ریمبو کا ویڈیو بیان سامنے آگیا جبکہ عائشہ نے حکام سے ریمبو کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ تمام تر واقعے کا ذمہ دار ریمبوہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں ریمبو نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ عائشہ اکرم کو زندہ نکال کر گھر کیسے لے گیا۔ نہ یہ میری غلطی ہے، نہ عائشہ کی۔ اسے مینارِ پاکستان کسی اور کے ساتھ جانا تھا جس کے بھائی کا انتقال ہوگیا۔ پھر مجھے وہاں جانا پڑ گیا۔
دوسری جانب ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریمبو اور اس کے ساتھیوں نے میرے کپڑے پھاڑے اور برہنہ کیا۔ انہوں نے میری نقدی اور زیورات چھین لیے۔ ریمبو نے وہاں پہلے سے دوستوں کو بلوایا ہوا تھا۔ ریمبو سمیت تمام ملزمان نے مجھے رش میں دھکیل دیا۔ لوگوں نے میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور بد تمیزی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں
ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو عائشہ کے کہنے پر گرفتار کیا۔پولیس
خاتون عائشہ کی درخواست پر ریمبو کو 7 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن