ایبٹ آباد کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی، 2افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایبٹ آباد کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی، 2افراد جاں بحق
ایبٹ آباد کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی، 2افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے قریب گاڑی پل سے کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے قریب گاڑی پل سے گزرتے ہوئے کھائی میں جا گری۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

راولا کوٹ، راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گرگئی، 23افراد جاں بحق

سیاحوں کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گرگئی،5 افراد جاں بحقؓ

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے 3افراد کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ کے قریب راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔

راولا کوٹ کے مقام بلوچ سے راولپنڈی جانے والی بس گزشتہ ماہ منجھاڑی کے مقام پرگہری  کھائی میں گر گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں متعدد زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

Related Posts