اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 294روپے ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی

اسلام آباد: رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں نئی قیمت 294روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 294روپے ہوگئی۔ تاہم انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی بیشی کا رجحان جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرمزید تگڑا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کی کمی کے ساتھ کاروبار کے آغاز کے بعد ہی اتار چڑھاؤ کے نئے سلسلے سے ڈالر کی قیمت میں استحکام پیدا ہوا اور دوپہر تک ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 287 روپے 38 پیسے کی سطح پر آگئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا۔

گزشتہ ماہ انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 66 پیسے مزید تگڑا ہوگیا، ایک ڈالر 66 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں اس سے ایک روز قبل ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

Related Posts