ڈالر کو بڑا جھٹکا، قیمت مزید گرگئی، سرمایہ کاروں میں کھلبلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

usd price in pakistan

کراچی :ملک بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا تیزی سے بحال ہونے کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ڈالر مزید سستا ہونے کے بعد153اعشاریہ 74 روپے تک آگیا۔

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ روز 154 روپے 4پیسے سے نیچے آکر 153اعشاریہ 74 روپے تک آگئی جوانٹر بینک میں ڈالر کی قدر 13 جون 2019 کے بعد کم ترین سطح ہے، کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد امریکی ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور لوگوں نے ڈالر بیچنا شروع کردیئے ہیں۔

گزشتہ روز رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 55پیسے سستا ہو گیا تھااور قیمت 154روپے 59پیسے سے کم ہو کر 154روپے 04 پیسے ہو گئی تھی۔

اس حوالے سے چیئر مین فارن ایکسچینج کرنسی ڈیلرز ملک بوستان نے بتایا تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کا سستا بہت اہم ہے، قوی امکان ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں:ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمت میں یکمشت 1 ہزار سے 1600روپے تک اضافہ کردیا گیا

انہوں نے بتایا تھاکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کی تین بڑی وجوہات ہیں، وزیراعظم عمران کی طرف سے جاری کردہ پروگرام ڈیجیٹل روشن پروگرام، ریکارڈ ترسیلات زر کا موصول ہونا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی طرف سے پاکستان کو قرض پروگرام کی دوسری قسط کا موصول ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ تک پاکستان کو بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے بھی وقت مل گیا ہے، اس ادائیگیوں کے موخر ہونے سے روپیہ مضبوط ہو گا۔ آئندہ دو ماہ کے اندر روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 145 روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

Related Posts