پاکستان نے جانی نقصان اٹھایا، طالبان دہشت گردوں سے خطے کی سلامتی یقینی بنائیں۔امریکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس
امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی سے بھاری جانی نقصان اٹھایا، افغانستان کی طالبان حکومت دہشت گردوں سے خطے کی سلامتی یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان کو امریکا کا قریبی سکیورٹی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ کرے گا جو اس کے اپنے مفاد میں ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب میں پھنسے مدینہ کے معصوم بچے کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو وائرل

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے اپنے اس بیان کا اعادہ کیا کہ اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، نیڈ پرائس نے کہا کہ پاک افغان سرحد اور افغانستان کے اندر کے دہشت گردوں نے پاکستانی شہریوں کو قتل کیا، پاکستان کو دہشت گرد حملوں سے بھاری جانی نقصان ہوا۔

بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان اور امریکا طالبان کی جانب سے وعدوں کے وفا ہونے میں مشترکہ مفاد رکھتے ہیں، طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ یہ خطہ ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے محفوظ رہے۔ افغانستان میں موجود ایمن الظواہری کے خلاف ہم نے کارروائی کی۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے یکطرفہ کارروائی ضروری ہوئی تو کی جائے گی۔ پاکستان کس طرح کے اقدامات اٹھا سکتا ہے، اس پر رائے نہیں دی جاسکتی۔ سرحد پار تشدد سے بہت سی جانیں گئیں۔ انہوں نے دہشت گردوں بشمول ٹی ٹی پی کے تشدد کی مذمت کی۔

Related Posts