اسلام آباد: دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے امریکا نے پاکستان کو ویکسین کی 22لاکھ خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی سفارت خانے کا کہناہے کہ ہم پاکستان میں کورونا کی روک تھام کیلئے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ آج امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 22لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں۔
Our commitment to COVID-19 response efforts in #Pakistan continues. Today the U.S. donated an additional 2.2 million Pfizer vaccine doses to Pakistan via the #COVAX mechanism. This donation will complement the impressive campaign to vaccinate all Pakistanis. #USPAK 🇺🇸🇵🇰
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) December 5, 2021
ٹوئٹر پیغام میں امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 22 لاکھ خوراکیں کوویکس مکینزم کے تحت عطیہ کیں۔ یہ عطیہ تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانے کی مؤثر مہم کا حصہ ہے۔
ویکسین نہ لگوانے پر این سی اوسی کازیروٹالرنس پالیسی اپنانےکافیصلہ
اومی کرون کا خطرہ، کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین آج سے لگائی جائیگی