واشنگٹن:امریکا کے انڈر سیکریٹری برائے دفاعی پالیسی کولن ہل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
کولن ہل نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان امریکا کو اپنی فضائی حدود تک رسائی دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریق اس رسائی کو کھلا رکھنے پر بات چیت بھی کر رہے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے انڈر سیکریٹری برائے دفاعی پالیسی کولن کاہل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو افغانستان اور جنوبی و وسطی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان اور افغانستان سے متعلق اہم بریفنگ دی۔
سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین جیک ریڈ نے پاکستان کے طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق پینل کو اپ ڈیٹ کریں جس پر ڈاکٹر کولن ہل نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں ایک چیلنجنگ کردار ہے۔
بھارتی طیارے کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، سول ایوی ایشن کی وضاحت
افغانستان میں آپریشن کیلئے فضائی حدود کااستعمال، پاک امریکا ممکنہ معاہدہ کیا ہے؟
مکہ معظمہ کی فضائی حدود سے اسرائیلی طیاروں کی آزادانہ پروازوں کا انکشاف