عفان اور سونیا کی نئی ویب فلم، اردو فلکس پر لیٹس بریک اپ کا ٹریلر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عفان اور سونیا کی ویب فلم، اردو فلکس پر لیٹس بریک اپ کا ٹریلر ریلیز
عفان اور سونیا کی ویب فلم، اردو فلکس پر لیٹس بریک اپ کا ٹریلر ریلیز

اردو فلکس نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید اور سونیا حسین کی نئی ویب فلم لیٹس بریک اپ کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اردو فلکس نے نئی ویب فلم کو جلد ریلیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عفان وحید اور سونیا حسین سمیت دیگر ستاروں پر مشتمل لیٹس بریک اپ کا ٹریلر جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فریحہ الطاف کی ویب سیریز دائی نے حمل ضائع کرنے کا متنازعہ موضوع چھیڑدیا

یقین کرنا مشکل ہوگا کہ میں مرد ہوں۔اردو فلکس پر مسٹرکوئین کا ٹریلر جاری

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کا کہنا ہے کہ لیٹس بریک اپ ایک نوجوان جوڑے کی کہانی ہے جو ہر روز چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑتا جھگڑتا نظر آتا ہے اور آخر کار دونوں کے مابین طلاق کا فیصلہ ہوتا ہے۔

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

لیٹس بریک اپ کے متعلق اردو فلکس کا مزید کہنا ہے کہ عفان وحید اور سونیا حسین میں سے کوئی ایک کورونا وائرس میں مبتلا ہوجاتا ہے اورپھر دونوں کی زندگی کا سفر مخالف سمت اختیار کرلیتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اردو فلکس پر کورین سیریز مسٹر کوئین کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس کا آغاز ملکہ کے اس بیان سے ہوتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر یہ سچ ہے کہ میں مرد ہوں۔

گزشتہ برس 2020میں ہٹ ہونے والا کورین ڈرامہ مسٹر کوئین اردو ڈبنگ کے ساتھ اردو فلکس پر دستیاب ہوگا۔ مسٹر کوئین سیریز پاکستانی ویڈیو اسٹریمرز کیلئے نئی ہے جس سے شائقین کی بڑی تعداد محظوظ ہوگی۔ 

انسٹا گرام پر ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر نئی  کورین سیریز مسٹر کوئین کا ٹریلر رواں ماہ جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو نے  ٹریلر دیکھنے والوں کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔

 

Related Posts