محکمہ ایکسائز کا پنجاب میں گاڑیوں کیلئے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ایکسائز کا پنجاب میں گاڑیوں کیلئے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ
محکمہ ایکسائز کا پنجاب میں گاڑیوں کیلئے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ

صوبہ پنجاب میں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے الگ الگ نمبر جاری کرنے کا مسئلہ ختم کردیا گیا، محکمۂ ایکسائز نے صوبے بھر میں گاڑیوں کیلئے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کل سے یونیورسٹی نمبر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب بھر میں شہریوں کو آئندہ گاڑی کی نمبر پلیٹ ایک جیسی جاری کی جائے گی۔

محکمۂ ایکسائز پنجاب کے فیصلے کے مطابق لاہور یا دیگر اضلاع کے نام کی سیریل نمبر ختم کردی گئی، ایکسائز حکام نے یونیورسل نمبر پلیٹ کی سیریل تیار کر لی۔ گاڑیوں کو اے اے اے 1.999 کے نام سے نمبر جاری کیے جائیں گے اور نمبروں کی سیریل 1001 تا 9999 تک جاری ہوگی۔

موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کے نمبر بھی 1 تا 9999 تک جاری ہوں گے۔ کمرشل گاڑیوں کو سی اے اے کے نام کی سیریل جاری ہوگی۔ اس کے نمبر بھی 1 تا 9999 تک جاری کیے جائیں گے۔ سرکاری گاڑیوں کی سیریل نمبر جی اے اے ہوگی۔ سرکاری گاڑیوں کو 1 تا 998 تک نمبر جاری ہوں گے۔

سیمی گورنمنٹ گاڑیوں کیلئے ایس اے اے کی سیریل جاری ہوگی جس کے تحت 1 تا 998 تک نمبر جاری کیے جائیں گے۔ شہری پاکستان بھر سے گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی میں ای آکشن کے ذریعے حصہ بھی لے سکیں گے۔ گاڑیوں کے یونیورسل نمبر اور ای آکشن کا اجراء کل سے ہوگا۔

ڈی جی ایکسائز پنجاب چوہدری مسعود الحق کے مطابق پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کو اب ایک جیسے یونیورسل نمبر جاری ہوں گے جس کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور عوام کو غیر ضروری پیچیدگیوں سے بچانا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

Related Posts