فوجی آپریشن، روس کا یوکرین کے فضائی ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Russian army reaches the Kyiv

ماسکو: روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے، روسی حکام نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کا فضائی ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کا ائیر ڈیفنس سسٹم فوجی آپریشن کے دوران تباہ ہوگیا۔ روسی فوج نے فضائی بیسز کا انفرا اسٹرکچر بھی ناکارہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا

وزارتِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین کے فوجی ڈھانچے اور سرحدی افواج کو نشانہ بناتے ہوئے عسکری نظام کو تباہ کیا جارہا ہے۔ شہروں میں میزائل حملوں کا دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے۔

دوسری جانب یوکرینی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہم نے روسی کارروائی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ دونوں جانب سے عسکری کارروائی جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے صدر نے کہا کہ یوکرین کے مختلف علاقوں میں مارشل لا نافذ کردیا گیا، روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر اور بارڈرگارڈزپر میزائل حملے کیے ہیں جس سے متعدد شہروں میں دھماکے ہوئے۔ 

یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ یوکرین پر روسی حملے سے متعلق امریکا سے بات کی ہے، ہم مضبوط ہیں اور ہرچیز کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔ 

Related Posts