یوکرین کی گندم چرانے کا الزام، ترکی نے روس کا بحری جہاز پکڑ لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین کی گندم چرانے کا الزام، ترکی نے روس کا بحری جہاز پکڑ لیا
یوکرین کی گندم چرانے کا الزام، ترکی نے روس کا بحری جہاز پکڑ لیا

انقرہ: ترکی نے یوکرین کی امداد کی درخواست کے جواب میں یوکرینی گندم چرانے کے الزام میں روس کے بحری جہاز کو پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی نے روس کی مبینہ چوری پکڑ لیا۔  رجب طیب اردگان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی بحری جہاز یوکرین سے گندم چرا کر لے جارہا تھا جسے دھر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کی ناکامی تک یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔بورس جانسن

صدر رجب طیب اردگان حکومت کے دعوے کے مطابق ترکی نے روسی بحری جہاز کو بحیرۂ اسود میں روک لیا۔ یوکرین نے ترکی سے مدد مانگی تھی کہ روس کا بحری جہاز گندم چرا کر لے جارہا ہے۔

یوکرین کی جانب سے امداد کی درخواست پر ترک حکومت نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے روسی بحری جہاز کو پکڑ لیا۔ تاحال بحری جہاز پر موجود گندم اور روسی عملے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

خیال رہے کہ ترکی عسکری اتحاد (نیٹو) کا رکن ہونے کے ناطے امریکا کے اتحادی ممالک میں شامل سمجھا جاتا ہے جو یوکرین روس تنازعے میں یوکرین کا ساتھ دینے کے دعویدار ہیں۔

قبل ازیں امریکا کے بڑے اتحادی ملک برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم روس کی ناکامی تک یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یوکرینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ ماہ اپنے پیغام  میں وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ یوکرین کو طاقتور عسکری امداد فراہم کرنے کیلئے دیگر اقوام کی قیادت کر رہا ہے۔

Related Posts