رحیم یار خان: لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں یہ افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ کار تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر کچلی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
شکارپور، انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹریلر کا تصادم، 22 افراد زخمی