اسٹاک مارکیٹ میں کاروباربند، 2گھنٹوں میں اربوں کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trading closed in the stock market

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی بند ش کے باعث سرمایہ کاری رکنے سے اربوں روپے کا نقصان ، سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق سافٹ ویئر کی انسٹالیشن کیلئے مارکیٹ میں دو گھنٹے کیلئے کاروبار بند ہونے سے 4اعشاریہ2بلین روپے کا کاروبار ہواجبکہ سرمایہ کاری رکنے کی وجہ سے 4 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں صبح 9 بجے کاروبار شروع اور12 بجے روک دیا گیا،مارکیٹ دو گھنٹے بندہونے سے سرمایہ کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نقصان کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر پائی گئی۔

مزید پڑھیں:

پاکستان میں ڈالر 175روپے کی سطح بھی عبور کرگیا

زرِ مبادلہ ذخائر کے استحکام کیلئے سعودی امداد، پاکستان کو 3ارب ڈالر مل گئے

کیا کمر توڑ مہنگائی کے دوران ایک اور پیٹرول بم گرایا جائے گا؟

منافع نہ بڑھانے کا مسئلہ، پیٹرولیم ڈیلرز کی 5 نومبر سے ہڑتال کی دھمکی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اُتار چڑھاؤ کے بعد 163اعشاریہ 20 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45255اعشاریہ 97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

منگل کے دوران کاروبار میں 0اعشاریہ 36 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ حصص مارکیٹ میں 6 کروڑ 93 لاکھ 34 ہزار 709 شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 40ارب ڈوب گئے۔

دوسری جانب روپے کی قدر مزید گر گئی، امریکی ڈالر کی 175 روپے کی حد بھی عبور ہو گئی جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر 163اعشاریہ 20 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts