پنجاب میں بھتہ خوروں کا راج، تاجر کے کپڑے اتار کر تشدد کرنیکی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں بھتہ خوروں کا راج، تاجر کے کپڑے اتار کر تشدد کرنیکی ویڈیو وائرل
پنجاب میں بھتہ خوروں کا راج، تاجر کے کپڑے اتار کر تشدد کرنیکی ویڈیو وائرل

لاہور: صوبہ پنجاب میں بھتہ خور غنڈہ گردی پر اتر آئے، ننکانہ صاحب میں تاجر کے کپڑے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھتہ نہ دینے پر چاول ایکسپورٹ کرنے والے چوہدری ذوالفقار کو اغوا کرکے سرِ عام تشدد کیا گیا۔ مسلح ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرا پنجاب سے شوہر سمیت بازیاب

سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہدری ذوالفقار کو نیم برہنہ حالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر چھوڑا۔

بعد ازاں ننکانہ صاحب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے سردار اصغر نامی ملزم اور 10 ساتھیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ویڈیو کی مدد سے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ننکانہ صاحب پولیس ویڈیو میں نظر آنے والے ایک ملزم کی گرفتاری میں ناکام رہی جس نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کی منظوری بھی لے لی۔ واقعے پر تاجر برادری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایک تاجر کو دن دہاڑے تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ انصاف نہ ملنے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ بھتہ خوری ناقابلِ برداشت ہے۔ 

Related Posts