امریکا کی 6ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی،84شہری ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کی 6ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی،84شہری ہلاک
امریکا کی 6ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی،84شہری ہلاک

واشنگٹن: امریکا کی 6 ریاستوں میں بد ترین طوفانی بگولوں سے تباہی مچ گئی، راستے میں آنے والی ہر چیز ملیا میٹ ہوگئی۔ مختلف حادثات کے نتیجے میں اب تک 84 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سپر طاقت کہلانے والا امریکا قدرتی آفت کے سامنے بے بس ہوگیا۔ ٹورنیڈو کہلانے والے بد ترین طوفانی بگولوں نے 6 امریکی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کیا۔ متعدد گھر، علاقے اور عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ دوبارہ ہیک ہوگیا

میکسیکو میں ٹرک پل سے ٹکرا کر الٹ گیا، 53 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفانی بگولوں نے 6 ریاستوں میں رہائشی گھروں، تعلیمی اداروں، شاپنگ سینٹرز، دکانوں، فیکٹریز اور ہسپتالوں سمیت کچھ نہ چھوڑا۔گاڑیوں کی بڑی تعداد عمارتوں کے ملبے تلے دب گئی، مختلف علاقوں میں بلیک آؤٹ جیسی صورتحال ہے۔

بد ترین ٹورنیڈوز نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو جڑوں سے اکھاڑ کر پھینک دیا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر اور بجلی سے محروم ہوگئے۔ 30 سے زائد بگولوں نے تباہی مچا دی۔ سب سے زیادہ تباہی امریکی ریاست کینٹکی کے شہر مے فیلڈ میں ہوئی۔

کینٹکی کے شہر مے فیلڈ میں ایک فیکٹری کے ملبے سے 40افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹورنیڈوز سے ہونے والے جانی ومالی نقصان کو ناقابلِ یقین قرار دیتے ہوئے حادثے کا شکار شہریوں کی ہر ممکن امداد کا حکم دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ صبح کے وقت مجھے مرکزی امریکا میں ٹورنیڈوز سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا گیا۔ اس قسم کے طوفان میں کسی پیارے کو کھونا ناقابلِ تصور حد تک تکلیف دہ ہوگا۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم مختلف گورنرز کے ساتھ مل کر یقینی بنا رہے ہیں کہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ طوفانی بگولوں سے ہونے والی تباہی کا اندازہ لگایا جارہا ہے اور مختلف علاقوں سے بچ جانے والے شہریوں کی تلاش جاری ہے۔

گورنر کینٹکی اینڈی بیشئیر کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں بد ترین طوفانی بگولوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ہے۔  حکومت مختلف حادثات کا شکار ہوکر اپنے پیاروں سے بچھڑنے والے شہریوں کی امداد کیلئے پر عزم ہے۔ 

 

Related Posts