آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، عالمی، ملکی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں منعقد ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس سے افغانستان سے پاکستان میں فائرنگ کے مسلسل واقعات اور دہشت گردوں کے دوبارہ منظم ہونے کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔اُمید ظاہر کی گئی کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دوبارہ استعمال نہیں ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں عالمی، ملکی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کور کمانڈرز کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے اثرات کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔ سپہ سالار نے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے علاقے میں دیرپا استحکام آ سکتا ہے۔

فوجی قیادت کے مطابق پاکستان نے پاک افغان بارڈر پر موثر مینجمنٹ یقینی بنائی۔ امید ہے افغانستان بھی بارڈر پر موثر مینجمنٹ یقینی بنائے گا اور امن تباہ کرنے والوں کو جگہ نہیں دے گا۔

کورونا کی تیسری لہر میں فارمیشنز کے سول انتظامیہ سے تعاون کوآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سراہا اور کہا کہ ان اقدامات سے عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے اور اس پر قابو پانے میں مدد ملی۔آرمی چیف کا کہنا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفادات کو فروغ دینا چاہتا ہے، آرمی چیف

Related Posts