افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب 3 دھماکے، 25 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب 3 تین دھماکے، 25 افراد جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب 3 تین دھماکے، 25 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشت بارشی میں سید الشہدا ہائی سکول کے قریب اُس وقت دھماکے ہوئے جب اسکول میں چھٹی کا وقت تھا اور طلبہ اسکول سے نکل رہے تھے۔

حکام سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیے جس سے تین دھماکے ہوئے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا تھا۔

افغان سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے حملےکی ذمے داری قبول نہیں کی ہے ۔ دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکی فوج افغانستان میں دوبارہ واپس آ سکتی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اگر طالبان نے امن کے بجائے جنگ کو ترجیح تو دی تو اپنے دوستوں کی مدد کے لیے امریکی فوج دوبارہ آئے گی۔

خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں ازبکستان، قطر، افغانستان اور تاجکستان کے دورے سے لوٹے ہیں اور برلن میں اتحادیوں کے اہم اجلاس میں بھی شرکت کی تھی جس کا مقصد امریکی فوجیوں کے 11 ستمبر تک بحفاظت واپسی کا انتظام کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 89 کے تحت تحفظ والدین آرڈیننس 2021 جاری

Related Posts