کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ایک بھی اپوزیشن رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر نہیں۔ بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بی بی کے شہید ہونے کے بعد بے بی پرچی کے ذریعے اقتدار میں آگیا ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلی اور بلے بیٹھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بھی اپوزیشن رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پی اے سی میں اپوزیشن کی نمائندگی نہ ہونا جمہوریت کا قتل ہے۔
سندھ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی اپوزیشن کی نمائندگی نہیں، اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کو بھی تقریر نہیں کرنے دی گئی۔انہوں نے کہاکہ 13سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔
مزید پڑھیں: تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی اور غربت، ٹیکس کے نام پر خون نچوڑا جارہا ہے۔بلاول