وزیر اعظم ایک فائٹر تھے اور ہیں،جلد ٹھیک ہوجائیں گے، وسیم اکرم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم ایک فائٹر تھے اور ہیں،جلد ٹھیک ہوجائیں گے، وسیم اکرم
وزیر اعظم ایک فائٹر تھے اور ہیں،جلد ٹھیک ہوجائیں گے، وسیم اکرم

کراچی: سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کو فائٹر قرار دے دیا۔

سابق فاسٹ بولر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبرسن کر بہت افسوس ہوا۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ پوری قوم کی دعاؤں سے ہمارے وزیراعظم عمران خان اس وبا کا بھی مقابلہ کرلیں گے۔اْنہوں نے عمران خان کو فائٹر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک فائٹر ہمیشہ فائٹر ہی رہتا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ ہمارے فائٹر جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حسن علی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جنوبی افریقہ روانگی غیریقینی ہوگئی

Related Posts