نیویارک: گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کی شناخت ظاہر کردی گئی۔
گزشتہ روز امریکا میں سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا۔
جمعے کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کو خطاب کرنا تھا اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آیا ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے اسٹیج پر آکر سلمان رشدی اور انٹرویو لینے والے ایک شخص پر چاقو سے حملہ کیا۔ بی بی سی کے مطابق سلمان رشدی کی گردن پر زخم آیا ہے۔
بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، قلعہ عبداللہ میں 3 ڈیم ٹوٹ گئے