کراچی میں بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والا شوہر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد کے علاقے مومن آباد اورنگی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی کو سرپر پتھر کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ پولیس نے اہلخانہ کی مدد سے ملزم شوہر کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اورنگی ٹاؤن مومن آباد ملک چوک حلیمہ مسجد کے قریب گھر میں خاتون کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

مقتولہ کی شناخت 35 سالہ زیبا بی بی کے نام سے کی گئی۔مقتولہ کے دیور محمد دین اور رشتے دار غلام رسول نے بتایا کہ زیبا بی بی 6 بچوں کی ماں تھی اور آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے لورا لائی سے تھا۔

مقتولہ کا شوہر خلیل احمد گزشتہ 7 سال سے ذہنی مرض میں مبتلا تھا، خلیل احمد کا کچھ عرصہ بلوچستان اور اب کراچی کے نفسیاتی اسپتال میں علاج چل رہا تھا جبکہ اس کا روحانی علاج بھی ہو رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ملزم خلیل احمد اچانک طیش میں آگیا اور اس نے اپنی اہلیہ زیبا بی بی کو پہلے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بڑا سا پتھر(اینٹ)سر پر مار کر شدید زخمی کر دیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں ڈکیتی مزاحمت پر نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج کو قتل کردیا گیا

موقع پر موجود کچھ بزرگوں نے بتایا کہ خلیل پر جن آتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوتی ہے اور اس پر جنون طاری ہوجاتا ہے۔ورثاء نے کہاکہ ملزم چاہے ان کا بھائی ہے لیکن وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی ضرور کروائیں گے۔

Related Posts