کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہوا تھا۔
کن ممالک میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے؟ جانئے
دوسری جانب شوگر ملز مالکان نے مشیرِ زراعت پر زور دیا ہے کہ وہ وفاق سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کیلئے بات کریں کیونکہ اُن کے پاس اضافی چینی کے اسٹاک موجود ہے جبکہ اضافی اسٹاک برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی شوگر ملز گنے کی خریداری شروع نہیں کرسکیں گے۔