برطانوی صحافی نے شو کے دوران پرنس ہیری کی کتاب کوڑے دان میں پھینک دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گذشتہ جمعرات کو برطانوی شہزادہ ہیری کی یادداشتوں پرمشتمل کتاب کے چند اقتباسات شائع ہونے کے بعد یہ کتاب اس وقت عالمی سطح پر زیر بحث ہے اور اس کتاب میں بیان کردہ بعض واقعات نے پوری دنیا میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

شہزادہ ہیری کی یاداشتوں پرمشتمل کتاب’سپیر‘ پرآنے والےرد عمل میں ایک برطانوی ٹی پروگرام کے میزبان اور سینیر صحافی پیئرز مورگن کا رد عمل اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹی وی پروگرام میں شہزادہ ہیری کی کتاب پر تنقید کرتے ہوئے کتاب اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Piers Morgan (@piersmorgan)

مورگن نے پرنس ہیری کی کتاب کو براہ راست آن ایئر کرتے اوراسے ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے کہا کہ “یہ اس [کتاب] کی مناسب جگہ ہے۔”

قابل ذکر ہے کہ ہیری کی سوانح عمری جس کا عنوان (Spear) رکھا گیا ہے 10 جنوری کو اس کی عالمی ریلیز سے قبل اسپین میں فروخت کے لیے پیش کئی تھی۔

رائیٹرز کے مطابق کتاب شہزادہ ہیری اور ان کے بھائی، تخت کے وارث شہزادہ ولیم پر تنقید منشیات کے استعمال جیسے اعترافات پر مبنی ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ یہ ایک متنازع کتاب ہے جس پر شدید نوعیت کے اختلافات موجود ہیں۔

کتاب کی اشاعت ہیری اور ان کی امریکی اہلیہ میگن کے 2020 میں کیلیفورنیا منتقل ہونے اور نئی زندگی شروع کرنے کے لیے شاہی فرائض ترک کرنے کے بعد ہوئی ہے۔دونوں نے ونڈسر کیسل اور برطانوی پریس پر تنقید کی ہے۔

شاہی خاندان کی روایت کے مطابق کنگ چارلس اور پرنس ولیم کے ترجمان نے کتاب پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

Related Posts