چار سدہ:چارسدہ کے علاقے سردریاب میں لڑکی کے خاندان کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکے نے اپنی نو عمر کزن کو قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کی منگنی ہوچکے تھی جبکہ ان کے بھتیجے نے میری بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی پہلے منگنی ہونے کے پیش نظرپیشکش مسترد کردی تھی۔مقتولہ کے والد نے بتایا کہ مشتبہ شخص ان کے گھر میں داخل ہوا اور اس کی بیٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
چارسدہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔
دوسری جانب مظفر گڑھ میں اغوا، زیادتی اور تشدد کا الزام لگانے والی لیڈی سب انسپکٹر کو ہی نوکری سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ میں اعلیٰ حکام کی جانب سے لیڈی سب انسپکٹر کے الزمات کی تحقیقات اور فیصلے سے پہلے ہی ایکشن لیتے ہوئے خاتون پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
مزیدد پڑھیں: اغوا اور زیادتی کا الزام لگانے والی لیڈی سب انسپکٹر نوکری سے برطرف