اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بجائے مسلم یگ(ن)کو لوٹی ہوئی دولت کا جائزہ لینا چاہیے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے پچھلی نااہل حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن)کے 20 بلین ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سرپلس میں تبدیل کرنا ممکن بنایا ہے۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھی اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے (ن) لیگ کی گرتی معیشت کو اپنی پیروں پر کھڑا کرنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا کووڈ 19 وبائی امراض کے خلاف کامیاب حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کو دنیا کا بہترین معاشرتی امداد کا پروگرام بنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ احسن اقبال کو پی ٹی آئی کی حکومت کی صلاحیتوں کا اندازہ اس حقیقت سے لینا چاہئے کہ آج تمام کرپٹ سیاستدان متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت تھی جس نے کرپٹ عناصر اور لٹیروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جسلہ کرے گی، مولانا فضل الرحمان