اسلام آباد :وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹراسد عمر نے کہا ہے کہ ایک دن میں 10 لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کل 10لاکھ 72 ہزار لوگوں کوویکسین لگائی گئی،انہوں نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
Happy to report that the target we had set for 1 million vaccinations in a day was crossed yesterday with 10 lakh 72 thousand vaccinations. All federating entities contributed with punjab, sind, kp and Islamabad all doing record numbers. Amazing performance by all involved
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021
اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا پہلا شہر بن گیا ہے جس کی آبادی 10 لاکھ یا اس سے زیادہ ہے اوراس شہر نے اپنی اہل آبادی کے پچاس فیصد حصے کو کم سے کم ایک خوراک لگوادی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 10 لاکھ 43 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 ہزار 529 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 798ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 19 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں:ویکسین نہ لگواتی تو کیا ہوتا؟ اُشنا شاہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا