طالبان کااحمد مسعودکی رہائش گاہ پرقبضے کا دعویٰ،کابل ایئر پورٹ پر حملے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taliban claim control of Ahmed Masood's residence

کابل:طالبان نے وادی پنج شیر میں داخل ہونے کا دعویٰ کردیا ہے جبکہ برطانیہ نے کابل ایئر پورٹ پر چند گھنٹوں میں مہلک حملے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے شمالی اتحاد کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کی رہائش گاہ پر قبضے کا دعویٰ کردیاہے۔

طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے کہا کہ امید ہے پنج شیر میں لڑائی نہیں ہوگی، معاملہ بات چیت سے حل ہوجائیگا۔

مزید پڑھیں:بھارت افغانستان کے معاملے میں منفی پروپیگنڈے سے باز رہے، ترجمان افغان طالبان

برطانیہ کے وزیرِ مسلح افواج جیمز ہیپی نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر چند گھنٹوں کے دوران مہلک حملہ ہو سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس برطانوی وزیرِ آرمڈ فورسز جیمز ہیپی نے ایک بیان کے ذریعے یہ انتباہ جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ پر ہینڈلنگ سینٹر میں موجود افراد کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔جیمز ہیپی نے مزید کہا کہ انخلا کا عمل جلد ختم ہو جائے گا، تاہم آخر پرواز کب روانہ ہوگی اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔

برطانیہ کے وزیرِ مسلح افواج کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر محفوظ افراد کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Posts