جڑواں 2، پنک اور بدلہ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ فنکارہ تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ میں شادی اسی شخص سے کروں گی جس سے میرے والدین راضی ہوں، جس سے راضی نہ ہوئے، اسے مسترد کردوں گی۔
تفصیلات کے مطابق بیڈمنٹن کے سابق کھلاڑی میتھیاس بو کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف بھارتی فنکارہ تاپسی پنوں کے والدین چاہتے ہیں کہ تاپسی میتھیاس کے ساتھ ہی شادی کر لیں کیونکہ انہیں یہ خدشہ ہے کہ تاپسی شادی کا ارادہ ہی نہیں رکھتیں۔
بالی ووڈ کی 33 سالہ فنکارہ تاپسی پنوں نے والدین کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کروں گی جو میرے والدین کو منظور نہ ہو اور ہر ایسے شخص سے بھی شادی کیلئے تیار ہوں جس سے پہلے بات نہیں بن سکی۔
اس حوالے سے مزاحیہ پیرائے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ تاپسی پنوں نے کہا کہ مجھے وقت ضائع کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، اس لیے میں نے ہمیشہ یہ بات اس تناظر میں دیکھی کہ اگر ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تو راستے الگ کرلینے چاہئیں۔
دوسری جانب تاپسی پنوں من مرضیاں، مشن منگل، نام شبانہ اور تھپڑ نامی فلموں میں کام کرکے مداحوں سے داد وصول کرچکی ہیں۔ اداکاری کے میدان میں ان کا مستقبل بے حد روشن سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا